اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اورنا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن 24ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی313 گرام آئس

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اورنا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن
24ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی313 گرام آئس، 3کلو سے زائد ہیروئن، 1787 گرم چرس، 76لیٹر شراب اور 5عدد پسٹل 30بور برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل رائے منیراحمد کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ صدر سرائے عالمگیرشیرازحیدر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے4ملزمان گرفتارکرلیے۔گرفتارملزمان میں عاصم سکنہ کھل سے 1050گرام ہیروئن2-آصف سکنہ کھنڈا چوک سے560گرام چرس3-شکیل سکنہ جہلم سے10لیٹر شراب4-امتیاز احمد سکنہ پرانی جہلم سے5لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ادریس افضل نے بھی کارروائی کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتارکرلیے۔ملزم محمد بوٹاسکنہ گوجرانوالہ سے 5لیٹر شراب2-محمد عبداللہ سکنہ سرائے عالمگیر سے بھی5لیٹر شراب3-سمیر سکنہ جہلم سیپسٹل30بور برآمدکرلیا۔
ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں انسپکٹر سرفراز یوسف نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 06 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1. خان بہادر 2. سکندر 3.سلمان 4. عابد 5.ناصر 6. روشان شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر18 لیٹر شراب اور 313 گرام آئس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او کنجاہ SI حسن زبیر نے اپنی ہولیس ٹیم کے ہمراہ چوروں، منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کاوائیاں جاری۔ واردات کی نیت سے جھاڑیوں میں چھپے دو ملزمان سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ذیشان علی 2۔ اسامہ سلیم 3. سفیان ارشد 4. زوہیب حسن شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1226 گرام چرس، 1100 گرام ہیروئن اور 3 عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیے۔
ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ii نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1. محمد رفیق 2. غلام مرتضی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 15 لیٹر شراب برآمد کرلی
ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر فرقان شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1.عمران ارشد 2۔ نوید 3. عثمان حیدر شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر قبضہ 1060 گرام ہیروئن اور 13 لیٹر شراب برآمد کرلی
ایس ایچ او تھانہ منگووال انسپکٹر مجاہد عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1.عظمت 2.ثقلین مظہر شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 5 لیٹر شراب اور 1عدد پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You