
گجرات: عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے نومولود بچی کا اغواء کا معاملہ ملزمہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے نومولو د بچی کو اغواء کرلیا گیا۔ گجرات پولیس تھانہ سول لائنز نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ نومولود بچی کو اغواء کرکے مختلف سواریاں رکشہ وغیرہ بدلنے کے بعد ورپال چٹھہ وزیر آباد پہنچی جس کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنا نام شازیہ زوجہ مشتاق قوم مسلم شیخ سکنہ اوکاڑہ حال مقیم ورپال چٹھہ بتلایا اور دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا کہ اس کی دوسری شادی کو سات سال ہوچکے ہیں جو کہ اس کی اپنے دوسرے خاوند سے کوئی اولاد نہ ہے۔ جوکہ سسرال کے طعنوں سے تنگ آکر یہ قدم اٹھا یا۔ مزید ملزمہ نے انکشاف کیا کہ بچی بیمار تھی جوکہ فوت ہوچکی ہے۔ ملزمہ نے مزید انکشاف کیا کہ بچی کو باقاعدہ طورپر دفنایا گیا اور برادری کو بھی شامل کیا گیا تاکہ مجھ پر بانجھ ہونے کا طعنہ ختم ہو۔ ملزمہ سے حسب ضابطہ تفتیش کی جارہی ہے۔جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔بچی کے فوت ہونے کے متعلق مزید تصدیق کی جارہی ہے۔



