انٹرنیشنلاہم خبریں

کینیڈا نے بھارت کے خلاف مزید 3 بڑے ممالک کی حمایت حاصل کرلی

اوٹاوا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے پر امریکہ کے بعد اردن، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 6 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، 8 اکتوبر کو کینیڈین وزیراعظم اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید کے درمیان نجر کے قتل کے معاملے پر بات چیت ہوئی جبکہ 9 اکتوبر کو جسٹن ٹروڈو نے اردن کے فرمانروا عبداللہ بن الحسین کی بھی حمایت حاصل کرلی۔

برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں نے بھارت کے خلاف قانونی کارروائی پر زور دیا، برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی پاسداری تمام ممالک پر لاگو ہوتی ہے، شیخ محمد بن زاید نے قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ 21 ستمبر کو کینیڈا نے فائیو آئیز انٹیلی جنس کی مدد سے بھارت کے ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا جس کے بعد سے امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک بھارت کے خلاف قانونی کارروائی کی تائید کرچکے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You