اہم خبریںپاکستان

کیس سنی اتحاد کونسل کا تھا، ریلیف تحریک ‘فساد’ کو، لاڈلے کی جے ہو: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر ردعمل دے دیا۔

اپنے ایک طنزیہ بیان میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مبارک ہو، ذاتی پسند، بچپن کی محبت اور کرش جیت گیا، آئین وقانون اور ادارے سب کا کیا ہے؟ اپنے لاڈلے کے لئے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاڈلے کی جے ہو، سارا ملک ان دہشتگردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کر دو، اتفاقاً کیس سنی اتحاد کونسل کا تھا، ریلیف تحریک ’’فساد‘‘ کو، ہیرے جناب ہیرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You