کور کمانڈر نے صوبائی کابینہ کو صرف افطاری کیلئے مدعو کیا تھا۔افتخار علی مشوانی

کور کمانڈر نے صوبائی کابینہ کو صرف افطاری کیلئے مدعو کیا تھا۔افتخار علی مشوانی
سوشل میڈیا پر صوبائی کابینہ کے خلاف جاری پروپیگنڈا بند کریں۔رکن صوبائی اسمبلی
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا انہوں نے کہا کہ 11 کور ہیڈکوارٹر میں خیبر پختونخواہ کابینہ کا کوئی اجلاس نہیں ہوا۔کمانڈر 11 کور نے کابینہ کو افطار کے لیے مدعو کیا تھا جہاں سیکیورٹی بریفنگ دی گئی جو کہ ان کا ڈومین ہے۔ 11 کور صوبائی حکومت سے متعلق معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی اور نہ ہی ہونی چاہیے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ عوام سے مطالبہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صوبائی کابینہ کے خلاف اجلاس کے حوالے سے جاری پروپیگنڈا بند کریں۔



