اہم خبریںپاکستان

کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجیتی کرتی ہوں۔ عائشہ مزمل

کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجیتی کرتی ہوں۔ عائشہ مزمل

کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔معروف سوشل ورکر کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کی معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عائشہ مزمل نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجیتی کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 78 برسوں سے اپنی آزادی اور حق خودارادیت کیلئے ایک مسلسل اور بے مثال جہدوجہد کر رہے ہیں اس طویل جدو جہد کے دوران لاکھوں کشمیروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے، ہزاروں خواتین بیوہ ہوئیں، بچے یتیم ہوئے بے شمار لوگ جیلوں اور عقوبت خانوں میں برترین مظالم سہہ رہے ہیں لیکن ان تمام تر قربانیوں اور مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کے عزم و حوصلے میں کبھی کمی نہیں آئی معروف سوشل ورکر و بزنس وومن عائشہ مزمل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ وہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لیں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تا کہ برصغیر میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You