اہم خبریںپاکستان

کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ترجمان دفترخارجہ کا بیان بھی سامنے آگیا

کشتی ڈونے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشرقی لیبیا کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آگیا، کشتی حادثے میں اب تک 11 لوگ جاں بحق ہوئے۔

دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق مرنے والوں میں 4 پاکستانی بھی شامل ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 4 پاکستانیوں کی شناخت ان کی دستاویزات کی بنیاد پر کی گئی، نکالی جانے والی 2 لاشیں ابھی تک ناقابل شناخت ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You