پنجاب

کرپشن کا بڑھتا ہوا ناسور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

کرپشن کا بڑھتا ہوا ناسور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاور سیکٹر اور ایف بی آر ہی نہیں ملک کا ہر ادارہ کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے:چیئرمین
بدعنوانی کے خاتمے کیلئے کرپٹ افراد کو مستقبل پاکستان کی تجویز کردہ سزا سزائے موت دی جائے:گفتگو

اداروں میں بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت کرپٹ افراد کی حوصلہ افزائی اور انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے:اظہار خیال

پاکستان میں سالانہ اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں مگر حکومتی سطح پرروک تھام کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ کرپشن کا بڑھتا ہواناسور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے،پاور سیکٹر اور ایف بی آر میں ہی نہیں ملک کا ہر ادارہ چاہے وہ سرکاری ہو یا نجی کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا ہے،بدعنوانی اور کرپٹ افراد کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ مستقبل پاکستان کی تجویز سزا سزائے موت پر عملدرآمد کرایا جائے، کرپشن کا دائرہ کار اتنا وسیع ہوچکا ہے کہ عوام یہ سمجھنے پر مجبور ہیں کہ اس کے خلاف آواز اٹھانے یا تحریک چلانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ کرپشن حکومت کی پست ترین سطح سے اعلیٰ ترین سطح تک سرایت کر چکی ہے، پاکستان میں سالانہ اربوں روپے کرپشن کی نظر ہوجاتے ہیں مگر اس کے خاتمے کے حوالے سے تمام تر حکومتی اقدامات زبانی کلامی دعووں اور وعدوں تک محدود ہوکر رہ جاتے ہیں،بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے اس ناسور کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اب لوگ بدعنوانی کے مرتکب ہو کر بھی شرمندگی محسوس نہیں کرتے بلکہ اس پر فخر محسوس کرتے ہیں، اسے عقل، عیاری، چالاکی،ذہانت، ہنر سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار کرپشن کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہر کام میرٹ کے مطابق چلانے کیلئے ضروری ہے سب سے پہلے ہمیں خود کا احتساب کرنا ہوگا کیونکہ ہم کسی نہ کسی حوالے سے اس کا حصہ ہیں،دوسرا عوام میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اداروں میں بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت بھی کرپٹ افراد کی حوصلہ افزائی اور انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے اس کا خاتمہ کرتے ہوئے نااہل و بدنیت کی جگہ اہل و نیک افراد کو آگے لایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You