اہم خبریںپاکستان

کرم میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 5 جوان شہید

راولپنڈی: خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم کے علاقے سدا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، حملے میں حوالدار عقیل احمد، لانس نائیک محمد طفیر ، سپاہی انوش رفون ، سپاہی محمد اعظم خان اور سپاہی ہارون نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You