گجرات

ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی جامع مسجد گلزار مدینہ مہسم میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری

ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ کی جامع مسجد گلزار مدینہ مہسم میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے گئے

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطا باجوہ نے جامع مسجد گلزار مدینہ مہسم میں نماز جمعہ کے بعد شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او گجرات نے شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

ڈی پی او گجرات نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے براہ راست رابطہ ہے۔شہری اپنے مسائل اور شکایات بلا جھجک مجھے بتا سکتے ہیں۔کھلی کچہری کے دوران جاری کئے گئے احکامات کا فیڈ بیک شکایات کے ازالہ تک میں متعلقہ پولیس افسران سے بذات خود لیتا رہوں گا۔اس کے علاوہ بھی میرے دروازے آپ کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You