سندھ

کراچی کمیونیٹی جرمنی کے بانی و کور کمیٹی کے رکن، سینیئر صحافی، کالم نگار اور معروف سماجی شخصیت آزاد

کراچی کمیونیٹی جرمنی کے بانی و کور کمیٹی کے رکن، سینیئر صحافی، کالم نگار اور معروف سماجی شخصیت آزاد حسین نےکراچی میں رینجز ہیڈ کوارٹر گلستانِ جوہر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

فرینکفرٹ:جرمنی : (اسٹاف رپورٹ)
کراچی کمیونیٹی جرمنی کے بانی و کور کمیٹی کے رکن، سینیئر صحافی، کالم نگار اور معروف سماجی شخصیت آزاد حسین نےکراچی میں رینجز ہیڈ کوارٹر گلستانِ جوہر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت اور وطنِ عزیز کے امن کے خلاف گھناؤنا جرم ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آج بھی پوری قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔
آزاد حسین نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے وطن کے دفاع اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں اور پاکستان کی بہادر افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطنِ عزیز پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ رکھے، شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب کرے اور پاکستان کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد بنائے۔ آمین۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You