رینجر ہیڈ کوارٹر گلستان جوہر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں عاصم آرائیں

رینجر ہیڈ کوارٹر گلستان جوہر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں عاصم آرائیں
ہم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ہمیں یقین ہے وہ دہشت گردوں کو اپنے ناکام عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے
اللہ تعالی ہمارے وطن کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ فرمائے شہداء کے درجات کو بلند فرمائے زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے اور ہمیشہ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں امین
کراچی(اسٹاف رپورٹ)
صدر پوٹھوہار کشمیر فورم کراچی ڈویژن عاصم آرائیں جہلمی نے رینجر ہیڈ کوارٹر گلستانِ جوہر پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمیشہ اندھیرے میں وار کرتے ہیں، لیکن ہماری سکیورٹی فورسز نے ہر بار جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے ہیں۔ ہمیں اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد ہے، جو ملک کے دفاع کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہیں۔
عاصم آرائیں جہلمی نے کہا کہ ہم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوم اپنی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے محفوظ رکھے، شہداء کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور دشمنانِ پاکستان کے تمام ناپاک عزائم ہمیشہ کے لیے ناکام و نامراد بنائے۔آمین ثم آمین۔



