کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی وسطی کے علاقے سخی حسن چورنگی شادمان ٹاؤن میں ٹریفک پولیس

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی وسطی کے علاقے سخی حسن چورنگی شادمان ٹاؤن میں ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی کیمپ لگایا گیا ھے۔

کیمپ لگانے کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کیساتھ ساتھ سفری حفاظتی امور کو لازم پابند رکھنا ھے۔ٹریفک آگاہی کیمپ میں ٹریفک افسران و اہلکار خاص طور پر موٹر سائیکل افراد کو ہیلمٹ کی پابندی اور اسکی اہمیت کو اجاگر کررھے ہیں۔ موٹر سائیکل میں سائڈ گلاس، انڈیکیٹرز، کلچ اسمبلی اور بریک شوز کا خاص خیال رکھنے کی تلقین بھی کررھے ہیں اسی کے ساتھ ساتھ رانگ سائڈ کے استعمال سے ہونے والے خطرات اور حادثات کی نشاندہی بھی کرارہے ہیں اور دوران سفر ساتھ کاغذات و لائسنس رکھنے کی یاد دہانی کرارہے ہیں۔ یاد رھے کہ ٹریفک آگاہی کیمپ ایک ہفتہ تک جاری رہیگا۔ واضع رھے کہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران صحافی دوستوں کو بتایا تھا کہ وہ سندھ بھر کے ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جیز کو اس بابت پابند کریں گے کہ وہ عوام میں ٹریفک قوانین اور شعور و آگاہی کا کیمپ لگائیں۔ اس مہم کے بعد سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبہ بھر کے ٹریفک ڈی آئی جیز کو حکم صادر کردیا ھے کہ وہ بعد میں سختی سے عملدرآمد کراکے بہتر ٹریفک نظام کو یقینی بنائیں تاکہ کراچی سمیت سندھ بھر کا ٹریفک نظام بین الاقوامی سطح کے موافق جاری رھے۔




