کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ نے سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب اور احتشام قادر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب لگانے کی منظوری دے دی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مالیاتی ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔اس کے علاوہ کابینہ نے 2 ملزمان کی حوالگی سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری بھی منظور کرلی۔