اہم خبریںکرائمز

بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار۔

ملزم امیر حمزہ بیرون ملک ملازمت کے نام پرسوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتا تھا اور شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کیلئے واٹس ایپ پربھی میسیج بھیجتا تھا۔ایف آئی اے

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بیرون ملک ملازمت کے نام پرآن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا،ملزم امیر حمزہ بیرون ملک ملازمت کے نام پرسوشل میڈیا پر اشتہارات لگاتا تھا اور ملزم شہریوں کو اپنے جال میں پھنسانے کیلئے واٹس ایپ پربھی میسیج بھیجتا تھا.ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 32 متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر 25 لاکھ روپے بٹورے تھے، ملزم نے ساتھیوں کی معاونت سے متاثرین سے فنگر پرنٹ، میڈیکل اور پراسیسنگ فیس کے نام پر 78ہزار 800 روپے فی کس بٹورے تھے.ترجمان کے مطابق ملزم نے متاثرین کے فنگر پرنٹس اور میڈیکل لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں کرائے، ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے رقوم 24 مختلف دھوکا دہی میں ملوث اکاؤنٹس میں منگوائی تھی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You