ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی جلالپورجٹاں میں "کھلی کچہری” جلالپورجٹاں اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کران کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات نے جلالپورجٹاں میں شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں جلالپورجٹاں کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے فرداً فرداً مسائل سنے۔ انہوں نے موقع پر ہی شہریوں کی فوری داد رسی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کوخصوصی احکامات جاری کئے۔ڈی پی او گجرات نے تمام سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے،جسے پورا کرنے کے لئے ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقا د کیا جائے گا۔انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدائیت دیتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



