پنجاب

ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان سابق چیئرمین

ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان سابق چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی عامر محمود قریشی نے انٹرنیشنل پروگرامرز ڈے کے موقع پر کہا کہ آج کے دور میں علم، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارت قومی ترقی کی بنیاد بن چکی ہے۔ پاکستان کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہو سکتا ہے جب ہم اپنی نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی، اخلاقی ڈیجیٹل استعمال اور اختراع کے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی شعور اور قومی وحدت کے ساتھ جب ٹیکنالوجی کو عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ شفاف حکمرانی، بہتر نظام اور قومی مفاد کے تحفظ کا مؤثر ذریعہ بنتی ہے۔ عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسے پاکستان کا وژن رکھتا ہے جہاں ڈیجیٹل شمولیت، انسانی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور دور اندیش قیادت کے ذریعے ملک کو مضبوط، خود کفیل اور باوقار بنایا جائے اور حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ غریب آدمی کے بچوں کو تعلیم فراہم ہوں پوری دنیا میں ایجوکیشن پر فوکس کیا گیا ہے اور ہمارے نوجوانوں کو تعلیم کے لیے ملک سے باہر جانا پڑتا ہے اور اگر یہ سہولیات پاکستان میں موجود ہو تو نوجوانوں کو ملک سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You