ڈیرہ غازی خان : استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر لیبر ونگ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس

ڈیرہ غازی خان : استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی صدر لیبر ونگ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین لیبر اینڈ ہیومن ریسورس پی ایف سی ڈپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان عامر محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب رمضان المبارک میں غریب عوام کے لیے خصوصی طور پر پیکج کا اعلان بھی کریں اور پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار کا انعقاد کیا جائے تاکہ غریب عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لیے جو پیکج دیا جائے گا اس میں عوام کی عزت نفس مجروح نہ ہو پیکیج کی رقم انکے اکاونٹ میں ٹرانسفر کی جائے تاکہ غریب عوام کو قطاروں میں نہ لگنا پڑے اور ریٹ کنٹرول پرائس کی ٹیم کو خصوصی طور پر ہدایت جاری کی جائے ریٹ لسٹ کے مطابق ضروریات زندگی کی اشیاء فروخت کی جائے تاکہ بازار میں سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور رمضان المبارک تمام تر ضروریات زندگی کی اشیاء میں حکومت کے جانب سے سبسڈی دی جائے



