اہم خبریںپاکستان

چین کی وزیراعظم کو مبارکباد، شہباز شریف کا نیک خواہشات پر مودی کا شکریہ

بیجنگ: چین نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دے دی ہے، ادھر وزیراعظم نے نیک خواہشات پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ادا کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم میں تعاون کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اورپائیدارہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سی پیک پر پاکستان کے ساتھ کام آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مبارکباد دینے پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دینے پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سے پر امن تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل ناگزیر ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے سب آگاہ ہیں، آئیے امن کو محفوظ بنائیں اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You