اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

چین اور روس کا قمری خلائی مرکز تعمیر کرنے کا اعلان

ماسکو: روسی خلائی ادارے روسکوسموس نے کہا کہ اس نے چین کی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ چاند کی سطح، اس کے مدار یا دونوں پر تحقیقی سہولتوں کے قیام کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

دونوں ملکوں کے خلائی اداروں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولتیں دیگر ملکوں کے استعمال کیلئے بھی دستیاب ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی سائنسی قمری مرکز چاند پر نئی چیزوں کی تلاش اور ان کے استعمال سمیت وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق انجام دے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You