خیبرپختون خواہ

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی پر وفاق اور صوبے میں تنازع برقرار

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی پر وفاق اور صوبے میں تنازع برقرار۔

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت اور  وفاق کے درمیان تنازع برقرار  ہے۔ذرائع کے مطابق  وفاق نے دو ہفتےگزرنے کے باوجود چیف سیکرٹری کی تعیناتی نہیں کی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری تعنیات کرنےکی سفارش کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے تین نام مانگے تھے جس پرصوبائی حکومت نے شہاب علی شاہ، ڈاکٹر شہزاد بنگش اور منیر اعظم کے نام بھیجے تھے۔دوسری جانب وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب احمد نے بھی ایک بیان میں کہا تھا اگر وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہ ہٹایا تو ہمارے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You