اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسیی ایشن کے عہدیداران

راولپنڈی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسیی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر سید انتظار مہدی نقوی، نائب صدر غلام علی صدیقی،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راجہ شاہد ظفر،جوائنٹ سیکرٹری چوہد دری سعد بن شفیق کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ملک میں پیش آنے والے حالیہ قانونی معاملات پر بات کی گئی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو ساتھ لے کر چلیں گے کیونکہ ملک کی قانون سازی میں ان کا عملی کردار بہت نمایاں ہے ہم بار اسوسیی ایشنز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے صدر سید انتظار مہدی نقوی اور جنرل سیکرٹری و راجہ شاہد ظفر نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو یقین دلایا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں جب بھی آئین و قانون کو کوئی بھی مسئلہ درپیش آیا راولپنڈی بار کے وکلا ء سب سے پہلے آگے آئے آئین کی بالادستی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔صدر بار اور جنرل سیکرٹری نے وفاقی وزیر قانون کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار آنے کی دعوت دی جو کہ قبول کر لی گئی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جیسے ہی مصروفیات میں سے وقت نکلے گا سب سے پہلے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کروں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You