اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا جوابی خط 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے جوابی خط میں لکھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کو ججز کمیٹی میں شامل ہونے کا کہا گیا تو انہوں نے ججز کمیٹی میں شامل ہونے سےمعذرت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین خان کو ججز کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خط میں چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی 11وجوہات بتادیں۔

چیف جسٹس نے جوابی خط میں لکھا کہ سینئرججزسے انکارویہ انتہائی درشت تھا اورایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا، قانون کےتحت آپ اس بات پرسوال نہیں اٹھاسکتےکہ چیف جسٹس کس جج کوکمیٹی میں شامل کرے۔

خط کے متن میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں ہمیشہ احتساب اور شفافیت کا داعی رہا ہوں۔

واضح رہے کہ خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You