چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر کے بارش و سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز

چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر کے بارش و سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز
طوفافی بارشوں اور سیلاب سے عوام کا بے پناہ مالی نقصان،حکومت مالی امداد کرے:سید راشد حسین بخاری
ڈی جی خان ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے مکین دور جدید کے باوجود پتھر کے زمانے میں جی رہے ہیں:نائب صدر
انجینئر ندیم ممتاز قریشی کے تہہ دل سے مشکور ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں یاد رکھا اور مدد کی:بارش وسیلاب متاثرین
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا ڈیرہ ڈویژن کے بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، خشک راشن تقسیم کیا
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر ملک بھر میں بارش و سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز نائب صدر سید راشد حسین بخاری نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے بارش و سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین میں خشک راشن تقسیم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طوفافی بارشوں اور سیلاب سے جہاں ہزار ایکڑ پر مشتمل تیار فصلیں تباہ ہوئی ہیں وہاں عوام کی کثیر تعداد بے گھر بھی ہوئی ہے حکومت ان کے نقصانات کے ازالے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کرے تاکہ ان میں موجود احساس محرومی کسی حد تک کم ہوسکے،طوفانی بارشوں سے ہر سال یہاں کے مکینوں کو انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر حکومت ان کے لیے کچھ کرنے کی بجائے بے یار و مددگار چھوڑ دیتی ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان چیئرمین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ ان لوگوں کو درپیش پریشانی میں کچھ کمی واقع ہو۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ڈیرہ ڈویژ ن کے دور دراز علاقوں کے مکین دور جدید کے باوجود آج بھی پتھر کے زمانے میں جینے پر مجبور ہیِں،یہاں کے وڈیروں و تمن داروں نے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینے کی بجائے لاہور و اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔بارش و سیلاب متاثرین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل پاکستان کے چیئر مین انجینئر ندیم ممتاز قریشی کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں یاد رکھا اور ہماری مدد کی۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
01-09-2024



