پنجاب

انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب کی خصوصی ہدایت پر مستقبل پاکستان کے سینیئر رہنما راشد حسین بخاری

انجینئر ندیم ممتاز قریشی صاحب کی خصوصی ہدایت پر مستقبل پاکستان کے سینیئر رہنما راشد حسین بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی جی خان ڈویژن کا دورہ کیا۔ ڈی جی خان ڈویژن کے سرپرست اعلیٰ شیخ ناصر محمود قریشی، میاں عبدالرحمان بودلہ، ناظم علی ایڈوکیٹ، ملک راشد، عامر قریشی، عمران سیال، سراج عامر قریشی و دیگر احباب نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

راشد حسین بخاری نے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور جنوبی پنجاب کے سیاسی، سماجی اور معاشرتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کی گفتگو کا مرکز خاص طور پر حالیہ بارشیں اور سیلابی صورتحال رہی، جس نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ بخاری صاحب نے اس موقع پر انتظامیہ، صوبائی حکومت اور سیاستدانوں کو ناقص پالیسی اور پلاننگ کی بنا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مستقبل پاکستان، بطور سیاسی جماعت، اپنی استطاعت کے مطابق عوام کی خدمت میں مصروف ہے، مگر یہ ذمہ داری منتخب نمائندوں کی ہے کہ وہ عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کی مشکلات کا ازالہ کریں۔
آخر میں عوام نے چیئرمین ندیم ممتاز قریشی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر مشکل وقت میں عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں اور ان کی جماعت عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You