اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے صوابی جلسہ کیلئے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ کے لیے وضع کردہ پلان میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوابی جلسہ صرف ایک ہی دن کا ہو گا، جلسے میں صرف پشاور ریجن کے ورکرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، صوابی جلسے میں عوامی قرارداد پاس کی جائے گی، جلسے میں ایک بار پھر ڈی چوک جانے کی حتمی کال دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کو مشورہ دیا ہے کہ صوابی جلسے پر توانائی اور پیسے خرچ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، صوابی کی بجائے اسلام آباد میں بیٹھنا زیادہ موثر ہو گا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی خواہش تھی کہ صوابی میں کم از کم تین دن تک دھرنا دیا جائے جبکہ جلسے کے انتظامات سے متعلق گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا، اجلاس میں پشاور ریجن کے ہر حلقے سے ایک ہزار ورکرز کو نکالنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You