اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی کے حقوق کی خلاف ورزی پر صدر علوی کی کوئی نہیں سنتا۔عمران خان

پی ٹی آئی کے حقوق کی خلاف ورزی پر صدر علوی کی کوئی نہیں سنتا۔عمران خان

لوگوں کا آزادی سے جینے کا بنیادی انسانی حق بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔بانی پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نےکہاکہ ان کی پارٹی کے ارکان کی انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کسی نے صدر عارف علوی کی بات نہیں سنی۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا آزادی سے جینے کا بنیادی انسانی حق بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ہماری انسانی حقوق کی درخواست سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور وہ اس کی سماعت نہیں کر رہے ہیں۔جب ایک رپورٹر نے سابق وزیر اعظم سے پوچھا کہ آپ صدر سے انسانی حقوق کی پٹیشن پر بات کیوں نہیں کرتے عمران خان نے کہا، “عارف علوی کی کوئی نہیں سنتا.انہوں نے کہا میرے وکلاء الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس لیے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے۔ ہم مقدمہ پوری طرح لڑیں گے۔ قانونی ٹیم پیر سے دوبارہ عدالت میں پیش ہو گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You