اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

پی ٹی آئی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔

پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چوہدری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے قومی اسمبلی کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چوہدری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر پانچوں ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کرنےکا نوٹیفکیشن شیئر کردیا۔ذرائع کے مطابق ان ارکان پر 26 ویں آئینی ترمیم کی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You