اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں: حنیف عباسی

رہنمامسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا حامی نہیں ہوں۔

پروگرام’’بات نکلےگی!‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا، میں نے 35سال سیاست کی ہے، ملک کی 76سالہ تاریخ میں وہ نہیں ہوا جو پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جی ایچ کیو پرحملہ کیا گیا، شہدا کے مجسموں کو آگ لگائی گئی، اس لیے میں پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حامی نہیں ہوں ۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ کیا2017میں پٹرول،مہنگائی اورسرمایہ کاری نہیں تھی؟ 2017 میں ملک میں استحکام تھا، یہ کس چیز کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You