اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی جن سے بات کرنے کو تیار ہے وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی جن سے بات کرنے کو تیار ہے وہ ان سے بات نہیں کرنا چاہتے۔رانا ثنااللہ

اڈیالہ میں امن و امان خراب کرنے یا کسی تحریک کو چلانے کی اجازت نہیں۔مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں اور وہ جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ بات نہیں کرنا چاہتے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، وزیراعظم نے کہا کہ میثاق استحکام پاکستان پر اتفاق کر لیں مگر پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہے وہ نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہاؤس اپنا مؤقف پیش کرے لیکن ہم سمجھتے ہیں قانون کے مطابق ملاقات ہوگی، اڈیالہ میں امن و امان خراب کرنے یا کسی تحریک کو چلانے کی اجازت نہیں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال پیدا کریں، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جو گفتگو کی اس میں باہر سیاسی فیصلوں کا ذکر تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹرکمیٹی بناناچاہتے ہیں توپہلےخود کمیٹی بنا لیں کہ کیا بات کرنی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You