اہم خبریںپاکستان

پی ایف ایف کو ساف انڈر 17 ایونٹ کیلئے این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا۔

پی ایف ایف کو ساف انڈر 17 ایونٹ کیلئے این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا۔

ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے 22 اگست کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ کر این او سی کیلئے درخواست کی تھی۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کو ایک بار پھر پاکستان اسپورٹس بورڈ سے این او سی کے حصول میں مسائل کا سامنا ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی) نے ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے پی ایف ایف کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل دستاویزات کے ساتھ دوبارہ درخواست جمع کرائیں۔ذرائع کے مطابق پی ایف ایف نے 22 اگست کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کو خط لکھ کر این او سی کے لیے درخواست کی تھی۔تاہم پی ایس بی نے 6 ستمبر کو ای میل کے ذریعے پی ایف ایف کو مطلع کیا کہ درخواست طے شدہ ٹائم فریم سے تاخیر سے موصول ہوئی ہے اور نامکمل ہے۔ پی ایس بی کے مطابق پی ایف ایف نے این او سی کی درخواست ہدایات کے برعکس تاخیر سے جمع کرائی جبکہ درخواست میں شامل دستاویزات پر چیئرمین پی ایف ایف کے دستخط نہیں تھے، جو کہ قانون کے مطابق ضروری ہیں۔پی ایس بی نے اپنی ای میل میں واضح کیا کہ صرف چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخط کو ہی تسلیم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس بی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کہا ہے کہ وہ دوبارہ مکمل دستاویزات جمع کرائیں۔یاد رہے کہ ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 20 ستمبر سے بھوٹان میں کھیلی جانی ہے، اور اس ایونٹ کی تیاری کے لیے پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا کیمپ ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You