اہم خبریںپاکستان

پی آئی اے 429.2 ارب روپے کی مقروض ہے۔خواجہ آصف

پی آئی اے 429.2 ارب روپے کی مقروض ہے۔خواجہ آصف

حکومت پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کی کاوشیں کر رہی ہے۔وزیر ہوا بازی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے 429.2 ارب  روپے کی مقروض ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے وقفہ سوالات میں قومی ایئر لائن کے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا معاملہ زیر بحث آیا ۔جس میں خواجہ آصف نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ 30ستمبر 2023 تک پی آئی اے پر 429 اعشاریہ 2 ارب روپے کی رقم واجب الادا تھی، اس میں بینکوں کے 268 اعشاریہ 2 ارب روپے قرضے شامل ہیں جبکہ حکومت پاکستان کا 161 اعشاریہ 067 ارب روپے قرضہ شامل ہے۔خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ پی آئی اے نے مالی مشکلات کے حل اور مزید ہوائی جہاز شامل کرنے کے لیے قرضے حاصل کیے، انجنوں کا بندوبست کرنے اور فاضل پرزہ جات خریدنے کے لیے بھی قرضے حاصل کیے گئے،وزیر ہوا بازی نے ہوائی اڈوں کے آؤٹ سورس ہونے کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال کسی بھی ہوائی اڈے کو جزوی یا مکمل طور پر کسی غیر ملکی ادارے کو آوٹ سورس نہیں کیا گیا، حکومت پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنے کی کاوشیں کر رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You