اہم خبریںپاکستان

پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں اتحادیوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا فیصلہ۔

بلوچستان میں ن لیگ ہمارے اتحاد میں شامل ہوگی، پارٹی قیادت جسے وزیراعلیٰ نامزد کریگی وہ سب کو قبول ہو گا۔صادق عمرانی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔بلوچستان سے پیپلز  پارٹی کے نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی کا اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی قیام گاہ پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اکثریت دی ہے تو حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔صادق عمرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن ہمارے اتحاد میں شامل ہو گی، پارٹی قیادت جسے وزیراعلیٰ نامزد کرے گی وہ ہم سب کو قبول ہو گا۔خیال رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی 51 میں سے 11، 11 نشستیں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے جیتیں جبکہ 10 سیٹوں پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی۔ 6 نشستیں آزاد امیدوار جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ 4 بلوچستان عوامی پارٹی اور 3 نیشنل پارٹی نے جیتیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You