اہم خبریںپاکستان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع تیل کمپنیز کے مطابق 16 نومبر سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You