پاکستان

پوری قوم کو سال نو 2026 کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

پوری قوم کو سال نو 2026 کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امجد علی خان نیازی

دعا ہے 2026 میں پاکستان کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز کا حل نکلے۔پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پیٹرن اِن چیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق اسپیکر قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ پوری قوم کو سالِ نو 2026 کی مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ نیا سال پاکستان کیلئے امید، استحکام اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، دعا ہے 2026 میں پاکستان کو درپیش سیاسی اور معاشی چیلنجز کا حل نکلے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بااختیار بنانا مضبوط اور خودمختار پاکستان کی ضمانت ہےامجد علی خان نیازی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں انکا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر جاری تنازعات کے خاتمے کیلئے مکالمہ اور تعاون ضروری ہے۔ پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق اسپیکر قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے سال نو کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا منصفانہ حل عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام ہر معاشرے کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک پرامن، خوشحال اور خوددار ریاست بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ ائیے نئے سال میں اتحاد، برداشت اور مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں اور ہم دعا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہمارے دلوں کے وزیرِ اعظم عمران خان 2026 میں ہمارے درمیان ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام پاکستانیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو ایک بار پھر سالِ نو کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You