اہم خبریںپاکستان

پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی

پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی۔صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہوسکے گا۔ذیشان رفیق نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You