اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری

پنجاب کا رزلٹ کام اور کارکردگی کی بنیاد پر آتا ہے تقریر سے نہیں۔رہنما پاکستان مسلم لیگ ن

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے لوگ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ اب بھی بارگیننگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کا رزلٹ کام اور کارکردگی کی بنیاد پر آتا ہے، تقریر سے نہیں، ہم کام اور کارکردگی کو موضوع بنانا چاہتے ہیں، ہم اپنا جواب رزلٹ سے دیں گے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی مفاد کے معاملے پر ساری جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کا حکومت میں شامل ہونا ضروری نہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سیاسی طور پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ممکن ہو سکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You