اہم خبریںپاکستان

پنجاب میں مون سون سپیل، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب مقرر کردہ وقت میں مکمل کیا جائے، افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر ٹریفک مینیجمنٹ کویقینی بنایا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You