انٹرنیشنل

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک۔

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک۔

خوارج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔ائی ایس پی آر

وزیرستان(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے مقام پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کےگروپ نے گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی اور کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ دراندازی کی کوشش میں 4 خوارج زخمی بھی ہوئے۔ائی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا آیا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے گی۔ائی ایس پی آرنے بتایاکہ توقع ہے افغان حکومت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی، سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You