کراچی : رپوٹ فاطمہ بلوچ : سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی جاری ہے


کراچی : رپوٹ فاطمہ بلوچ : سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی جاری ہے ۔
گزشتہ روز 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ مٹھی پاکستان کا گرم ترین مقام رہا جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سندھ بھر میں آج ایک اور کافی گرم دن کی توقع ہے تاہم دوپہر سے صوبے کے وسطی اور جنوبی حصوں میں تیز مغربی ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس سے ان علاقوں میں جاری شدید گرم موسمی حالات سے کافی راحت ملے گی۔
بالائی کین وسطی سندھ کے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی حد 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوگی۔
کراچی: ایک اور گرم دن متوقع ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
تاہم دوپہر کے آخر سے تیز مغربی ہواؤں کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار تقریباً 30 سے 44 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
ان تیز رفتار مغربی، جنوب مغربی ہواؤں کی وجہ سے شہر میں اگلے چند دنوں تک موسم کی شدید گرمی سے اچھی ریلیف متوقع ہے۔



