اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت۔

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت۔

عالمی برادری جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے۔ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری جاں بحق ہوئے، اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔پاکستان کی جانب سے عالمی برادری سے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔بیان میں پاکستان کی جانب سے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا گیا جبکہ القدس الشریف کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے مؤقف کو دہرایا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You