پنجاب

پاکستان کو انتشاری نہیں پرامن انقلاب کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان کو انتشاری نہیں پرامن انقلاب کی ضرورت ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کی بجائے بے گناہی کے ثبوت پیش کیے جائیں:گفتگو
فوج ملکی سرحدوں کی محافظ و دفاع کی ضامن،سیاست میں گھسیٹنے کی بجائے اسے اپنا کام کرنے دیا جائے:چیئرمین
قوم کا سیاسی شعور بلند،سیاست کو ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کرنے والوں کی باتوں میں نہیں آئے گی
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان کو انتشاری نہیں پرامن انقلاب کی ضرورت ہے،اسلام آباد پی ٹی آئی کے پاور شو میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا،عدم برداشت کی سیاست کسی طور بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے حکومت کے ساتھ اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ ملک کو آپس کے اختلافات کی بھینٹ چڑھانے کی بجائے افہام و تفہیم کا عملی مظاہرہ کریں کیونکہ جلسے جلوسوں اور احتجاج سے جہاں ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا وہاں قوم کو درپیش مسائل بھی مزید بڑھ جائیں گے،فوج سرحدوں کی محافظ اور ملکی دفاع کی ضامن ہے اسے سیاست میں گھسیٹنے کی بجائے اسے اپنا کام کرنے دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کے لئے احتجاجی تحریک چلانے کی بجائے اُس کی بے گناہی کے ثبوت پیش کیے جائیں اگر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی تو اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سیاست کو ذاتی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کرنے والے عناصر کان کھول کر سن لیں کہ قوم اب ان کی باتوں میں نہیں آئے گی کیونکہ ان کا سیاسی شعور اب پہلے جیسا نہیں رہا اور نہ وہ دھوکہ کھائیں گے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
09-09-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You