گجرات پولیس لالہ موسی سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
مجموعی طور پر 1کلو سے زائد چرس اور 5لیٹر شراب برآمد، مجرم اشتہاری گرفتار
ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم ناجائز اسلحہ رائفل223سمیت گرفتار
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ویژن کرائم فری پنجاب کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاباجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے شہباز فاروق Asi,محمد زمان HC اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کے ہمراہ کاروائیواں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔نبیل قیصر ولد قیصر محمود ساکن کوٹیاں سے چرس 560گرام،2۔خاور عباس ولد نادر حسین ساکن موتیاں کے قبضے سے 5 لیٹر شراب،3۔بلال ولد اقبال ساکن سرگودھا سے چرس 580گرام برآمد کرلی۔جبکہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم کاشف ارشد ولد محمد ارشد ساکن پوہلہ کو اسلحہ رائفل 223بور سمیت گرفتار کر لیا۔مظفر ولد اقبال ساکن شادباغ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر ریاض حسین نے اپنی پولیس ٹیم محمدآصفAsi کے ہمراہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری بختاور ولد واصف ساکن مردان کو گرفتارکرلیا۔
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔



