اہم خبریںپاکستان

پاکستان نےغزہ اور لبنان کیلئے 14 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نےغزہ اور لبنان کیلئے 14 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی۔

وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) غزہ اور لبنان کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

امداد کی 14 ویں کھیپ کراچی سے لبنان روانہ کی گئی، یہ کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی، اس امدادی کھیپ میں تقریباً 17 ٹن سامان شامل ہے جس میں خیمے، کھانے کے ٹن، خشک دودھ، کپڑے اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔

امداد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیروت، لبنان کیلئے پرواز کے ذریعے روانہ کی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ رخصتی کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شاہ اور این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر قیصر شاہ نے فلسطین اور لبنان کی جنگ سے متاثرہ آبادیوں کو جاری تنازعات اور متاثرہ برادریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امداد فراہم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا، انہوں نے مصیبت میں پھنسے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان کوششوں کو تقویت دینے کیلئے فلاحی تنظیموں اور پاکستانی عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس سے قبل حکومت پاکستان نے غزہ، فلسطین کیلئے 12 امدادی کھیپس بھیجی ہیں اور یہ لبنان کیلئے تیسری کھیپ ہے جس کا کل حجم 1,398 ٹن ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You