اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں کرپشن مزید بڑھ گئی: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق عالمی فہرست پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا جاری کی گئی رپورٹ میں کہنا ہے کہ کرپشن سے متعلق 180 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا رینک 124 ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2019ء میں کرپشن سے متعلق اس فہرست میں پاکستان کا رینک 120 تھا، جبکہ 2018ء اس فہرست میں پاکستان کا رینک 117 تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین سہیل مظفر کے مطابق کرپشن کے اربوں روپے برآمد کرنے کے دعوؤں کے باوجود پاکستان کا رینک 124 ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے 365 ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 2 برس میں کرپشن کے 300 ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔

سہیل مظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی برآمدگیوں کی یہ خبریں میڈیا میں نشر اور شائع ہو چکی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You