اہم خبریںپاکستان

پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے فلسطین کے سفیر نے ملاقات کی، آرمی چیف نے غزہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You