پنجاب

پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شاہانہ طرز حکمرانی کو پروان چڑھایا جارہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شاہانہ طرز حکمرانی کو پروان چڑھایا جارہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

شہباز شریف نے وزیر اعظم اور آصف زرداری نے صدر بننا تھا تو قوم کے 50 ارب روپے کیوں ضائع کرائے گئے:گفتگو

ملک پر جب تک نااہل و بدنیت سیاستدان قابض رہیں گے تب تک عوام کو درپیش مسائل کم نہیں ہو پائیں گے:چیئرمین

ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو اجتماعی خودکشیوں اور خود سازیوں پر مجبور کردیا ہے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شاہانہ طرز حکمرانی کو پروان چڑھایا جارہا ہے،ملک پر گزشتہ کئی دہائیوں سے شریف اور زرداری خاندان منتخب ہوتا آرہا ہے مگر ان دونوں خاندانوں نے عوامی حقوق کا استحصال کرتے اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے کے ساتھ من پسند افراد کو نوازانے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا،شہباز شریف نے وزیر اعظم اور آصف زرداری نے صدر ہی بننا تھا تو پھر الیکشن کے نام پر قوم کے 50 ارب روپے کیوں ضائع کرائے گئے،ملک پر جب تک نااہل و بدنیت سیاستدان اسی طرح قابض رہیں گے تب تک عوام کو درپیش مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ قوم ان کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اہل و نیک نیت افراد کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار موجودہ سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات اس حد تک خراب ہوچکے ہیں ان میں بہتری کیلئے 15 سے 20 سال کا عرصہ لگے گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو اجتماعی خودکشیوں اور خود سازیوں پر مجبور کردیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You