اہم خبریں

پاکستان میں اقلیتوں کا دن : ایسا لگ رہا ہے جیسے ۔ ۔ ۔

جیسے مندر میں پوجا، کی گئی ہو
مسجد میں اذاں ، دی گئی ہو
گردوارے میں مانگی ہو منّت کسی نے
جیسے کلیسا میں عیسٰیؑ کو پکارا گیا ہو

پھولوں سے ان کی خوشبو چُرا کر
فلک سے ستاروں کی جھلمل کو لا کر
سبز پرچم کے سفید رنگ میں
جیسے بہت سے رنگوں کو ملایا گیا ہو

ایسا لگ رہا ہے جیسے۔ ۔ ۔
ہاتھوں میں ہاتھ تھام لیے گئے ہوں
دکھ، سکھ ایک دوجے کے، بانٹ لیے گئے ہوں
ایسے رہتے ہیں ہم گویا ملِ جُل کر وطن میں
جیسے گلدستہ کوئی بنایا، سجایا گیا ہو

٭٭٭
کاشف شمیم صدیقی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You