اہم خبریںپاکستان

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان۔

ضمنی انتخاب میں ملکرحصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتیں ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گی۔راجا پرویز اشرف

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔ پی پی رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا تھاکہ ضمنی انتخاب میں ملکرحصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتیں ضمنی انتخابات مل کر لڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے اور خوش اسلوبی کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جہاں امیدوار رنر اپ تھا اسی جماعت کا امیدوار الیکشن لڑے گا، ہماری ملاقات اپنی اپنی قیادت کے حکم پر ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ضمنی انتخابات کا اصول طے ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھاکہ ہم اتحادی ہیں،دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ دانشمندانہ فیصلے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری پاکستان کو پتا ہونا چاہیے کہ اتحادی ہیں، ہماری لیڈر شپ یہی بتاتی ہے کہ ہم اتحادی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے دعاگو ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You