اہم خبریںپاکستان

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا قومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینےکا فیصلہ۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا قومی ٹیم کے 2 سابق کپتانوں کو ایک اور موقع دینےکا فیصلہ۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو رکھنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔

لاہور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے قومی ٹیم کے دو سابق کپتانوں کلیم اللہ اور صدام حسین کو ایک اور موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو دونوں سینئر کھلاڑیوں کو پرکھنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کو افغانستان کے خلاف میچ کے لیے ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر راؤنڈ تھری کا میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان ٹیم منiجمنٹ نے 12 اوور سیز پلیئر سمیت 37 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔افغانستان کے خلاف پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے جب کہ ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست سے گول کیپر یوسف بٹ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔میلبرن سٹی کی نمائندگی کرنے والے احمد فراز گلزاری بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ ویلز کے رہکسم اے ایف سی میں کھیلنے والے عمر نواز کو بھی قومی فٹبال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ عمر نواز سانحہ اے پی ایس کے متاثر احمد نواز کے بھائی ہیں۔عادل نبی، اعتزاز حسین اور حارث زیب بھی پہلی بار پاکستان فٹبال اسکواڈ میں شامل ہیں، آؤٹس خان کو بھی قومی فٹبال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You